پنجاب

چور کا احتساب کیا جائے,25 جولائی کوحکومت بنائیں گے:جہانگیر ترین

لودھراں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وقت آ گیا ہے کہ چور کو پکڑا جائےگا،عمران خان نے ثبوت دےکرنوازشریف کوجیل کامنہ دکھایا ہے۔نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چور کو پکڑا جائے گا،پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے ،25 جولائی کوپاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں حکومت بنائیں گی،عمران خان نے ثبوت دےکرنوازشریف کوجیل کامنہ دکھایا ہے،پاکستان میں ساری سہولتیں امیروں کے لئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میٹرو کا پیسہ پنجاب کے شہر وں پر لگاتی توصوبے کا نقشہ تبدیل ہوتا، ہمارا ایک لیڈر اور ایک جھنڈا ہے جس کے لیے کام کرنا ہے ،نا اہلی کے بعد اب میرا مشن عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہے 25 جولائی کو اپنے ووٹ کے ذریعے سے کرپٹ لوگوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں اور ووٹ کی طاقت سے یہ بات ثابت کر دیں کہ ن لیگ کا ملک سے خاتمہ ہو چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close