پنجاب

بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ، مجھے گرفتار کیا گیا تو حمزہ قیادت کرے گا:شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میر ابیٹا لیڈ کر ے گا۔ دنیا نیوز کے پروگرام”ندیم ملک لائیو“ میں گفتگو کر تے ہو ئےشہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پو ری قوم سے معافی مانگیں ،ہمارے 300سے زائدکارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے کارکنوں کا قصور یہ ہے کہ وہ ن لیگ کے ہیں۔ ہم اپناریکارڈ لے کر عوام کے پاس جا ئیں گے اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو میر ابیٹا لیڈ کر ے گا ،الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہو ا ہے ہم نواز شریف کا پھرپور طریقے سے استقبال کریں گے،نواز شریف کی گرفتاری سے ن لیگ کو نقصان ہوگا ہم نے اس کی ملک کی خدمت کی ہے۔پاکستان نواز شریف کی قیادت میں روشن ہو ا ہے،انہوں نے کہا آج تک جتنے سروے ہو ئے ن لیگ پہلے نمبر پر رہی ہے ۔ہم اس ملک کو نقصان نہیں پہچا سکتے ہے اگر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہو ئی تو استعفیٰ دے دوں گا، نیب نے ملتان میٹرو کی مکمل انکوئری کر لی ہے ۔چیلنج کر تا ہوں کہ انکوئری کو سامنے لایا جائے،اگر کرپشن ثابت ہو جائے تو سیا ست چھوڑ دوں گا ۔ان کا کہنا تھان لیگ کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔نواز شریف اور میں نے جیلیں کاٹی ہیں۔الیکشن کمیشن نے کارکنوں کی گرفتاری پر ایکشن نہیں لیا ہے۔نو از شریف پاکستان میں امن کا قیام لے کر آے ،تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close