پنجاب

قندیل قتل، امجد صابری کی شہادت پر مفتی عبدالقوی کا کتاب لکھنے کا اعلان

ممتاز عالم دین و سکالر مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ کے غیرت کے نام پر قتل‘ امجد صابری کی شہادت اور عبدالستار ایدھی کی آنکھوں کے عطیہ کی شرعی حیثیت پر 3علیحدہ علیحدہ کتابیں لکھنے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل کی پاکستانی قانون میں جو سزا مقرر ہے وہ غیراسلامی اور انگریز دور کی ہے جس میں سزائے موت کی ترمیم کی ضرورت ہے۔

 

میڈیا سے بات چیت میں مفتی عبدالقوی نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل کی سزا بھی سزائے موت ہونی چاہیے کیونکہ اسلام میں قتل تو قتل ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف دور میں غیرت کے نام پر قتل کی سزا پر علماءمیں باہمی مشاورت کا آغاز ہوا تھا مگر اس پر کام مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ کتاب میں ثابت کیا جائے گا کہ قرآن و سنت کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی سزا بھی سزائے موت ہے۔ یہ کتاب بعد میں حکومت کے قانون سازی کے اداروں اور ارکان اسمبلی کو بھی بھیجی جائے گی۔

مفتی عبدالقوی نے کہاکہ امجد صابری کو اللہ تعالیٰ نے شہادت کی موت نصیب کی ہے لیکن کچھ لوگ اس کو کفروشرک اور فرقہ واریت کے نام سے منسوب کررہے ہیں۔ امجدصابری کے حوالے سے کتاب میں ثابت کروں گا کہ انہیں شہادت نصیب ہوئی ہے۔ مفتی عبدالقوی نے کہاکہ اسلام میں بعداز مرگ آنکھوں کا عطیہ دینا جائز ہے‘ کے حوالے سے بھی ایک کتاب لکھوں گا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماءکی رائے شامل کی جائے گی جس پر پہلے سے کام جاری ہے اور علمائ کی جو متفقہ رائے سامنے آئے گی اسے کتابی شکل دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close