دریا ئے ستلج میں باپ بیٹی ڈوب کرجاں بحق
پاکپتن: پاو¿ں پھسلنے سے 15 سالہ نوجوان لڑکی دریا میں گر گئی تھی۔ بیٹی کو دریا میں گرتا دیکھ کر باپ نے اس کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی جس کی وجہ سے دونوں ڈوب گئے۔ہم نیوز کے مطابق پاکپتن دریائے ستلج بابا فرید پل پر پاو¿ں پھسلنے سے 15 سالہ نوجوان لڑکی دریا میں گر گئی تھی۔ بیٹی کو دریا میں گرتا دیکھ کر باپ نے اس کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی لیکن تند و تیز موجوں کے ا?گے وہ ٹھہر نہ سکا، نتیجتاً باپ اوربیٹی دونوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں نعشوں کو دریا میں سے نکال لیا۔ڈوب کر جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی کی شناخت مشتاق اورمصباح کے ناموں سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دریا میں پانی کی سطح بلند تھی جس کے باعث باپ بیٹی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ دونوں پانی کے بھنورمیں پھنس گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔