پنجاب

سامعہ قتل کیس میں نیا موڑ!سابق شوہر مجرم نکل آیا

 صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے کیس کی تحقیقات کے دوران خاتون کے اہلخانہ کے ماضی کے حوالے سے کئی تفصیلات سامنے آگئیں۔
منگلہ پولیس کی حدود میں واقع گاؤں پندوری کے کچھ رہائشیوں نے صحافیوں کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کیس میں نامزد ملزم اور سامعہ کے پہلے شوہر چوہدری شکیل مجرمانہ ریکارڈ رکھتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ چوہدری شکیل اس سے قبل پندوری کے قریب واقع گاؤں ڈھوک شاہی کے رہائشی گل زمان کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے جرم میں 18 ماہ جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔
مذکورہ دعوے کی تصدیق منگلہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عقیل عباس نے بھی کی اور بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close