پنجاب

رابعہ قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت، تفتیشی اداروں کےہاتھ اس کادوسراموبائل فون بھی لگ گیا، جانیے وہ کس حیران کن جگہ سےملا

لاہور:  لاہور کےفائیوسٹارہوٹل میں مبینہ طورپرقتل ہونے والےرابعہ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رابعہ کا ایک اور موبائل فون کوڑے دان سے مل گیاہے۔تفتیشی ٹیم نےانکشاف کیاہے کہ رابعہ اس موبائل فون کے ذریعےکسی سےویڈیوکال پر بات کررہی تھی۔ کوڑا دان سے ملنے والا موبائل فون پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی نے تحویل میں لےلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں گولی لگنے سے لڑکی کی ہلاکت کا معاملہ پولیس کے لیے آسان کیس ثابت نہيں ہورہا ۔ بظاہر اب تک کے سارے اشارے خودکشی کی طرف جارہے ہیں لیکن ہوٹل کے واش روم سے جہاں سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ گولیوں گے دو خول کیس کو پیچیدہ بنارہے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ رابعہ جس وقت ہوٹل داخل ہوئی تو اس وقت سیکیورٹی اہلکارواش روم میں تھی۔سیکیورٹی ملازمہ کی غیر موجودگی کے باعث رابعہ کا ہینڈ بیگ چیک نہ ہوسکا۔تفتیشی ٹیم نے اہم انکشاف کیا ہے کہ واش روم میں رابعہ اکیلی ہی تھی۔کیونکہ واش روم میں ایک وقت میں صرف ایک فرد کی گنجائش ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ واش روم سے گولیوں کی دو خول ملیں ہیں۔پولیس کے مطابق رابعہ نے ویڈیو کال کے دوران پہلے اپنے مخاطب کو ڈرانے کے لئے گولی چلائی۔اورپھرمبینہ طور پر دوسری گولی سےرابعہ کی موت واقع ہوئی۔تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ رابعہ کے ساتھ فون کالز پر مسلسل رابطے میں رہنےوالوں کو ٹریس کیا جارہا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close