پنجاب

شیخ رشید نے بینڈ باجے کیساتھ پیدل انتخابی مہم شروع کردی

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بینڈ باجے کے ساتھ پیدل اپنی انتخابی مہم شروع کردی،،ن لیگ والوں نے لال حویلی کے سامنے گالیاں دیں، چاہتا تودہشتگردی کامقدمہ درج کروا دیتا، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ موسم خراب ہونے کے باعث پولنگ کا وقت بڑھایا جائے۔ انہوں نے آج راولپنڈی میں اپنے انتخابی حلقے کا دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جلسہ نہیں کریں گے بلکہ 22جولائی کولیاقت آباد میں جلسہ کریں گے۔جلسے سے عمران خان خطاب کریں گے۔انہوں نے بینڈ باجے کے ساتھ پیدل انتخابی مہم کے دوران کہا کہ 23جولائی کوکمرشل مارکیٹ میں انتخابی مہم کا اختتام کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ والوں نے لال حویلی کے سامنے گالیاں دیں۔
میں نے ن لیگ والوں پرمقدمہ درج نہیں کروایا۔ مقدمہ درج کرواتا تون لیگ والوں پردہشتگردی کامقدمہ درج کروا دیتا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے۔جولوگ الیکشن ہار رہے ہیں انہوں نے دھاندلی کاپہلے سے ہی شور مچانا شروع کردیا ہے۔ہارنے والی ہرپارٹی کہتی ہے الیکشن شفاف نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم انتخابات این اے 60اور 62میں ہوں گے۔افواہوں کے باوجود الیکشن مہم بھرپور طریقے سے چل رہی ہے۔بیرونی قوتیں سازشیں کررہی ہیں اور الیکشن میں التواء چاہتی ہیں۔ میرے انتخابی حلقے میں 700پولنگ اسٹیشنز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے کہ ووٹرز کا غائب ڈیٹا فراہم کیا جائے۔۔الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ موسم خراب ہونے کے باعث پولنگ کا وقت بڑھایا جائے۔واضح رہے این اے 60میں شیخ رشید کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی ہیں۔حنیف عباسی اور شیخ رشید زبردست انتخابی حریف ہیں۔دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔مختلف سرویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حنیف عباسی اور شیخ رشید کے درمیان سخت مقابلہ ہوگااورحلقے میں کون زیادہ طاقتور امیدوار ہے اس کافیصلہ الیکشن کے روز ہی ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close