نواز شریف نے مریم نواز کے داماد راحیل منیر کو اہم ٹاسک سونپ دیا
اسلام آباد : نواز شریف نے مریم نواز کے داماد راحیل منیر کو اہم ٹاسک سونپ دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلی شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ذہنی طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔میاں نوازشریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اپنی پارٹی کے بااعتماد ساتھیوں خواجہ سعد رفیق،، خواجہ آصف،، احسن اقبال کے حالیہ کردار پر سوالیہ نشان لگایا ہے۔نواز شریف وطن آمد سے قبل یہ امید رکھتے تھے کہ استقبال کے لیے ان کے قریبی ساتھی لاہور ایئرپورٹ ضرور پہنچیں گے تاہم اس موقع پر کوئی لیگی رہنما ان کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ نہ پہنچ سکا اور نہ ہی پاور شو دکھانے کے لیے اپنی قیادت کو قائل کرسکا۔ اور اب لگتا ہے کہ نواز شریف کو بھی یہ پہچان ہو گئی کہ ا سمشکل وقت میں اس وقت ان کے ساتھ کون کون سا لیگی امیدوار کھڑا ہے۔اور شاید یہی وجہ ہے کہ نواز شریف نے کسی اور پر اعتبار کرنے کی بجائے مریم نواز کے داماد راحیل منیر کو قابل اعتبار سمجھا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے مریم نواز کے داماد راحیل منیر، چوہدری تنویر، خرم دستگیر، مشاہد اللہ و دیگر لوگوں کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ روز مرہ کی اپ ڈیٹس سے متعلق بمعہ پروف آگاہ کریں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راحیل منیر کے ساتھ نوازشریف نے چند منٹ کی علیحدہ ملاقات بھی کی۔یاد رہے قائد نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے لیگی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے لاہور ائیر پورٹ کا رُخ تو کر رکھا تھا لیکن کوئی بھی لاہور ائیر پورٹ اپنے قائد کے استقبال کے لیے نہ پہنچ سکا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی اپنے بھائی کے استقبال کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے سے قاصر رہے اور نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری اور ان کی اسلام آبادروانگی کےبعد شہباز شریف نے ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ریلی کی قیادت گاڑیمیں بیٹھ کر ہی کرتے رہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز گاڑی سے باہر ہی نہیں نکلے اور باہر ریلی میں موجود کارکنان انہیں خوب کوستے رہے۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ خود شہباز شریف اور حمزہ شہباز ٹھنڈی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کارکنان باہر شدید گرمی میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔۔ریلی میں جہاں مردوں کی تعداد 5 سے ساڑھے 5ہزار تھی وہاں عورتوں کی تعدا د 150سے 200سے زیادہ نہیں تھی۔