پنجاب

جیل کا کھانا کھانے سے مریم نواز کے معدے میں تکلیف، چہل قدمی کرتی رہیں

راولپنڈی: جیل کا کھانا کھانے سے مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی،معدے میں تکلیف ہونے کے باعث بار بار چہل قدمی کرتی رہیں ،جیل حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔مقامی اخبار کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو روز تک جیل کا کھانا اور چائے پینے سے معدہ میں تکلیف محسوس کی اور گزشتہ روز یہ تکلیف بڑھ جانے کے باعث جیل حکام سے شکایت کی ،ڈاکٹروں نے معمول کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں بیرک میں چہل قدمی کی ہدایات کی۔روزنامہ خبریں کو ذرائع نے بتایا کہ ان کی صحت اب بہت بہتر ہے جس پر جیل حکام نے مریم نواز سے بات چیت کے بعد سکھ کا سانس لیا۔ مریم نواز نے گزشتہ شب خواتین کی بیرک میں گزاری اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ خواتین اور بچیوں سے متعلق جیل کی زندگی پر ایک کتاب بھی لکھیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close