ملتان:ملتان کے حلقے این اے 157کے رہائشیوں نے حلقے کے امیدواروں سے مطالبات کے بینرزلگا دیے۔
عام انتخابات سے قبل امیدواروں سے اپنے کام نکلوانے اور ان کی کارکردگی جانے کے لئے ہر حلقہ کی عوام نے اپنا طریقہ کار اپنا رکھا ہے۔اسی سلسلہ میں ملتان کے حلقہ این اے 157میں بینرز پر علاقہ مکینوں کی جانب سے تحریرکیا گیا ہے کہ ”سیوریج اورگیس پائپ لائن دیں،ووٹ لیں،ورنہ حلقے میں نہ آئیں”اور”ووٹ لیناہے توالیکشن سے قبل سیوریج اور گیس پائپ لائن بچھائیں”
واضح رہے کہ این اے157پرپی ٹی آئی کے زین قریشی،پی پی کے علی موسیٰ گیلانی اور سابق ایم این اے عبدالغفارڈوگر ن لیگ کے امیدوار ہیں۔