پنجاب
قندیل کے گاؤں کی ایک اور لڑکی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی
ڈیرہ غازیخان: ڈیرہ غازی خان کے گاؤں کو اس وقت ملک بھر میں شہرت اور پہچان حاصل ہو گئی جب یہ خبریں آئی تھیں کہ متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ اس گاؤں کی رہنے والی ہے اور پھر شاہ صدر الدین کا نام تب پورے ملک اور دنیا بھر میں جانا جانے لگا جب یہ پتہ چلا کہ شاہ صدرالدین میں قندیل بلوچ کو دفن کردیا گیا ہے۔ آج پھر اسی گاؤں شاہ صدرالدین سے خبر آئی ہے کہ وہاں ایک اور بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لڑکے کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا جس پر غیرت کو بنیاد پر لڑکے نے اپنی بہن کو قتل کر ڈالا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے لڑکی کی لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔