جیل میں بیٹھی مریم نواز میدان میں آگئیں، سوشل میڈیا پر ایسا اعلان کردیا کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا
راولپنڈی : ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور جیل کی قیدی مریم نواز ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام جاری کردیا۔
مریم نواز نے ’ووٹ کو عزت دو‘کا ٹیگ لگا کر لکھاکہ’جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں‘۔
مریم نوازشریف کی تقریباً ایک ہفتے بعد جیل میں موجودگی کے دوران یہ ٹوئیٹ سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین بھی ٹوٹ پڑے ۔سامعہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ’ آپ واپس آگئی ہیں‘۔اگلی ہی ٹوئیٹ میں ’مریم نواز کا اکاؤنٹ فعال کرنے پر سوشل میڈیا ٹیم کو سراہا اور مریم نواز کیلئے لکھا کہ پرعزم رہیں‘۔
حیاعباسی نے لکھا کہ ’مریم نوازشریف کی ٹویٹ آتی تھی تو میرا دل خوش ہو جاتا تھا لیکن اب بھی شیر اور شیرنیاں ڈیوٹی کر رہی ہیں ‘۔
طلحہ غوری مریم نواز کی ٹوئیٹ دیکھ اپنی خوشی چھپا نہ سکے اور لکھا کہ ’ایتھے رکھ شیرنی آگئی میدان میں‘