Featuredپنجاب

’نوازشریف کےخون میں یوریا کی مقدار حد سے زیادہ گئی اور اب ۔ ۔ ۔‘ مسلم لیگ ن کے قائد سے متعلق تشویشناک خبرآگئی، ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

راولپنڈی: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون میں یوریا کی مقدار بڑھنے سے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہےجس پر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کردی گئی ۔

پاکستان ویوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا طبی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس طرح ان کے گردے فیل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد نواز شریف کو فوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حالت میں نوازشریف کو اسپتال منتقل کر کے آئی وی فلوئیڈز دیے جائیں جب کہ ان کے دل کی دھڑکن ناہموار ہے اور بلڈ پریشر بھی نارمل نہیں۔ڈاکٹرزنے بتایا کہ نوازشریف کی شوگر بھی زیادہ ہورہی ہے، جس سے دل کی دھڑکن کنٹرول میں نہیں رہتی، نوازشریف کی طبیعت خراب ہونے کی بنیادی وجہ باقاعدگی سے پانی نہ پینا اور پسینے کا زیادہ آنا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے کہ نوازشریف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے، اگر نوازشریف کو ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت ان کے گردے کام کرنا چھوڑ سکتے ہیں کیوں کہ جیل کے اسپتال کے اندر سہولیات میسر نہیں کہ نوازشریف کو آئی وی فلوئیڈز دیا جاسکے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close