لاہور: احتساب عدالت میںصاف پانی سکینڈل کیس میں ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل کو عدالت میں پیش کر دیا،نیب ملزمان کے جسمانی ریمانڈکی استدعاکرے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صاف پانی سکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر ملزم راجہ قمرالاسلام اورسابق سی ای اوصاف پانی وسیم اجمل کو 14روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیاہے جبکہ نیب ملزمان کے جسمانی ریمانڈکی استدعاکرے گا۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے راجہ قمرالاسلام کا کہنا تھا کہ این اے 59 اور پی پی 10 کا بدلہ عوام لیں گے اور 25 جولائی کو عوام جیتے گی ،مجھے اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
واضح رہے کہ قمرالاسلام پر 84 واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کاٹھیکہ مہنگے داموں دینے کاالزام ہے اور راجہ قمرالاسلام این اے 59 سے چودھری نثار کے خلاف مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ہیں۔