لاہور:سپریم کورٹ میں نجی میڈیکل کالجزمیں اضافی فیس کےخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران ڈائریکٹرایف آئی اے نے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کےلئے بیک ڈور بند کر دیا جائے گا،عدالت کو حکم دینا پڑا یا قانو ن سازی کروانی پڑی سب کرائیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضافی فیس کی مدمیں وصول 745 ملین طلباکوواپس کردیئے گئے ہیں، عطیات،فارن کوٹہ کی مدمیں طلباسے پیسے بٹورے گئے،ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ 100 کالجز کے 23 ہزار طلباکاڈیٹاحاصل کیاگیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نجی میڈیکل کالجزکوعطیات وصولی کی اجازت نہیں دی جائےگی،مرکزی داخلہ پالیسی کامعیار طے کیاجائےگا،داخلوں کےلئے بندر بانٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کےلئے بیک ڈور بند کر دیا جائے گا،عدالت کو حکم دینا پڑا یا قانو ن سازی کروانی پڑی سب کرائیں گے۔