پنجاب

لاہورہائیکورٹ نے سیاہ ہرن کے شکارسے متعلق کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے سیاہ ہرن کے شکارسے متعلق کیس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاہ ہرن کے شکارسے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے پرویزحسن کی نگرانی میں کمیشن قائم کردیااور حکم دیا کہ کمیشن 12 ستمبر 2018 تک رپورٹ مرتب کرے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری فیصلہ کے مطابق کمیشن لال سوہانڑہ پارک بہاولپورمیں سیاہ ہرنوں کی تعدادکی رپورٹ دےگا اور کمیشن سیاہ ہرنوں کومرحلہ وارچھوڑنے سے متعلق بھی رپورٹ دے گا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی عائد کر تے ہوئے گزشتہ 5سال کا ریکارڈ بھی طلب کیاتھا اور درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کالاہرن نایاب جانور ہے جس کاشکارکیاجارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے اورہمارے ہمسائے ملک بھارت میں کالے ہرن کے شکارپربھارتی اداکار سلمان خان کو 5سال سزاہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close