Featuredپنجاب

” ہمیں نوازشریف کے کہا کہ برآمدے کیلئے یہ چیز چاہیے وہ بھی ہم نے دیدی ہے “ نگراں حکومت نے کیا چیز فراہم کی ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

لاہور:نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہاہے کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر قانون کے مطابق عمل کریں گے ، نوازشریف کو برآمدے کیلئے بھی پنکھا فراہم کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہناتھا کہ نوازشریف،مریم کوان کے سٹیٹس کے مطابق بیٹرکلاس دی گئی، بیٹرکلاس میں چارپائی اور پنکھابھی دیاجاتاہے،نوازشریف کوبریکٹ فین بھی فراہم کردیاگیا،نوازشریف نے درخواست کی کہ برآمدے میں جہاں بیٹھتے ہیں وہاں ہوانہیں آتی جس پر انہیں برآمدے کیلئے بھی پنکھافراہم کردیاگیا۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے والی میڈیکل ٹیم نے سابق وزیراعظم کے ٹیسٹ مکمل کرلئے ہیں اور ان کے دل کے ٹیسٹ کی رپورٹ کو تسلی بخش قراردےدیا ہے ،تاہم نواز شریف کی کسی دوسرے ہسپتال منتقلی کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close