لاہور :ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور ووٹرز اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں رائے کا اظہار کرنے کیلئے گھروں سے نکل پڑے ہیں اور اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر بھی ووٹ دینے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچ گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کے پولنگ سٹیشن اسلامیہ کالج ریلوے روڈ پہنچ گئیں جہاں ان کے ہاتھ میں 193 نمبر کی پرچی ہے ۔نوازشریف کی والدہ بہت زیادہ ضعیف ہیں اور وہ چل نہیں سکتی جس کے باعث ان کی آمد پر ان کی گاڑی کو پولنگ سٹیشن کے اندر جانے کی اجازت لینے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ مل سکی تاہم نوازشریف کی والدہ پولنگ سٹیشن کے باہر ہی گاڑی سے نکلیں اور پولنگ سٹیشن کے اندر گئیں ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ حمزہ شہبازشریف خاندان کے دیگر کئی افراد موجود ہیں تاہم مریم نواز اور نوازشریف کا ووٹ بھی یہیں ہے لیکن وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں ۔