پنجاب

آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے، بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا، چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے، 25 جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے این اے 130 کے پولنگ اسٹیشن برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔ وی آئی پی راستے سے لے جانے پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کر دی۔

چیف جسٹس نے پولنگ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا قوم اپنے نمائندے کا انتخاب کرے اور کامیاب کرائے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close