پنجاب اسمبلی کی کتنی سیٹوں پر ن لیگ آگے ہیں اور کتنی پر تحریک انصاف؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا
لاہور: ملک بھر میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک پنجاب اسمبلی کے نتائج نے سب کو حیران پریشان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ہے اور دونوں نے اب تک کے نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں 36,36 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے بعد تحریک لبیک، آزاد امیدوار اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کا نمبر آتا ہے۔ واضح رہے کہ مبصرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی اور پی ٹی آئی کیلئے یہاں سے زیادہ نشستیں نکالنا مشکل ہو گا تاہم دونوں جماعتوں میں کانٹے دار مقابلے نے سب کو حیران کر دیا ہے۔