پنجاب

کمرے بند کرکے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا جارہا ہے، مریم اورنگزیب نے انتخابی نتائج کو ۔۔۔۔

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو ووٹوں کی گنتی کے دوران بعض اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا اور بند کمروں میں دھاندلی کی جارہی ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے اور (ن) لیگ کے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 بھی نہیں دیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز میں نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، بند کمروں میں ملک کا مینڈیٹ چوری ہورہا ہے الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت اس صورتحال کا نوٹس لیں اگر ہمارے تحفظات اور خدشات کو دور نہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کے ورکرز نوٹس لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close