پنجاب

پاکستان میں امریکی اور بھارتی ایجنڈے کو شکست ہوئی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے نتائج سے بھارت، امریکا سمیت عالمی ایجنڈے کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پارلیمنٹ ان دونوں سیاست دانوں سے پاک ہوگی، یہ دونوں افراد غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کے عوام نے ملک کی قسمت کا فیصلہ عمران خان کے ہاتھ میں دیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ اصل خلائی مخلوق کے امیدوار سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف تھے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں وزارتوں کو بھوکا نہیں ہوں، میں 8 مرتبہ الیکشن جیت چکا ہوں، اپنی زندگی غریبوں کے نام کرنے جارہا ہوں۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ مرکز اور پنجاب میں عمران خان ہی حکومت بنائیں گے۔انہوں نے انتخابات میں دولت کے استعمال کے بیانیے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات میں دولت چلتی تو شیخ رشید احمد راولپنڈی سے نہیں جیتتا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے دامن میں کرپش ہے، جنہوں نے چوری کی ہے وہ تمام لوگ جمع ہورہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم عوام کا قرض اتاریں گے، اگر ایسا نہیں کر سکے تو اسمبلیوں میں بیٹھنے کا حق نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close