پنجاب
پنجاب کو چلانا اتنا آسان کام نہیں، صوبے کی وزارت اعلیٰ سے متعلق عمران خان سے بات ہوگی: پرویز الہی
لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کو چلانا اتنا آسان کام نہیں ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق عمران خان سے بات ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پرویز الہی کا کہناتھا کہ ہم اپنوں کے ساتھ چلیں گے مخالفوں کے ساتھ نہیں،چوہدری نثار کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں ہماری 5سیٹیں ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے پنجاب میں 8 اراکین منتخب ہوئے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کی وزارت اعلی سے متعلق بات کریں گے۔