ملتان :این اے 154 ملتان میںعبدالقادر گیلانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی گئی اور آر او نے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے این اے 154اوراین اے 157 میں عبدالقادر گیلانی اورعلی موسیٰ گیلانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے عبدالقادر گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی اور این اے 154 میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی جبکہ این اے 157 میںعلی موسیٰ گیلانی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی، پیپلزپارٹی کے ہارے ہوئے امیدوارعبدالقادر گیلانی،علی موسیٰ گیلانی ،تحریک انصاف کے احمد حسن دیہڑاور مخدوم زین قریشی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 154 میں پی ٹی آئی کے احمد حسن دیہڑ نے 74220 جبکہ عبدالقادر گیلانی نے 64265 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ این اے 157 میں مخدوم زین قریشی نے 77371 اورعلی موسیٰ گیلانی نے 70830ووٹ حاصل کئے تھے۔