پنجاب
این اے 73 سیالکوٹ ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، خواجہ آصف ایک بار پھر فاتح قرار
سیالکوٹ : این اے 73 سیالکوٹ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد خواجہ آصف نے اپنی فتح برقرار رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے این اے 73 سیالکوٹ سے آر او کے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے جس پر آر او نے 15 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسترد شدہ سات ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹس شامل تھے۔ دوبارہ گنتی کے بعد بھی خواجہ آصف ہی این اے 73 کے رکن قومی اسمبلی قرار پائے ہیں تاہم ان کی جیت کا مارجن ذرا سا کم ہوگیا ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عثمان ڈار کے 132 اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں 45 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1493 کا فرق 1406 رہ گیا ہے۔