Featuredپنجاب

’مجھے مودی کے دفتر سے ہدایت کی گئی ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔‘ معروف بھارتی تاجر کا عمران خان کی تقریب حلف برداری سے قبل ایسا انکشاف کہ ہرپاکستانی دنگ رہ گیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی تقریب میں سارک کے تمام رکن ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ویوزکے مطابق بھارت کی معروف کاروباری شخصیت اور کرکٹ کے ایک بڑے فنانسر وینو گوپال دھوت کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے انہیں پاکستان جانے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔ وینو گوپال دھوت بھارت کی سب سے بڑی الیکٹرونکس مصنوعات بنانے والی کمپنی ویڈیو کون کے چئیرمین بھی ہیں۔ وینو گوپال نے مزید بتایا کہ عمران خان کے کرکٹر دوستوں کا بھی حلف برداری کی تقریب میں شمولیت کے لئے پاکستان جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جب بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close