”مولانا فضل الرحمان کونسلر کا الیکشن لڑیں اور ۔۔۔“ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر جمعیت علما ءاسلام کو شدید غصہ چڑھ جائے گا
لاہور : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہیے اور اپنی سیاست کو دوبارہ شروع کر نا چاہیے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ’[آپ نے بہت سارے ایسے لوگوں کو بلایا ہے جو کہ ٹی وی پر آنے کی بجائے گھر میں آرام کرتے تو زیادہ بہتر تھا ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ قومی پارٹی ہیں ان کے کچھ اعتراضات ہیں تو وہ ہم دور کریں گے ، کوشش کریں گے ان پارٹیز کو مطمئن کر سکیں ، مولانا فضل الرحمان کا تعلق ہے تو ان کی جماعت نے پورے ملک میں ٹوٹل ووٹ بارہ لاکھ لیے ہیں۔، میرے خیال میں انہیں کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہیے اور دوبارہ سیاست شروع کر نا چاہیے کیونکہ علی امین کہہ رہے کہ ہیں آپ دوبارہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو دوبارہ لڑ لیں لیکن جب سے علی امین نے یہ کہاہے اس وقت سے فضل الرحمان بولے ہی نہیں ۔