پنجاب

آشیانہ اقبال سکینڈل،نیب کی تحقیقات میں فوادحسن فواد کے مزیدانکشافات

لاہور: سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فوادحسن فواد نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات میں مزیدانکشافات کر دیئے جن کی روشنی میں نیب کئی افسران وسیاستدانوں کوطلب کرسکتاہے۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ فوادحسن فواد نے کئی سابق افسران وعہدیداروں کےخلاف انکشافات کئے ہیں،فوادحسن فواداورنج ہولڈنگ کمپنی کوٹھیکہ دلواناچاہتے تھے اور شہبازشریف اورفوادحسن فوادٹھیکہ دینے سے متعلق ایک پیج پرنہیں تھے،شہبازشریف کاساڈویلپرزاورپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے حق میں تھے۔فوادحسن فوادنے نیب تحقیقات میں شہبازشریف پرمزیدملبہ ڈالتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے کہنے پرکاساڈویلپرزکوٹھیکہ دیاتھا۔واضح رہے کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فوادحسن فواد آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحویل میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close