پنجاب

صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب نے بھی میشا شفیع کی علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کر دی

لاہور: صوبائی محتسب کے بعد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بھی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی درخواست صوبائی محتسب کے روبرو دائر کی تھی۔صوبائی محتسب نے درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف میشا شفیع نے گورنر پنجاب کو اپیل کی تاہم اب گورنر پنجاب نے بھی اپیل مسترد کر دی ہے اور اپنے فیصلے میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میشا شفیع اپنا الزام ثابت نہیں کر سکیں۔دوسری جانب علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ سول عدالت یکم اگست کو اس دعوے کی سماعت کرےگی تاہم میشا شفیع کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close