پنجاب
عابد شیر علی نے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو سوتیلے بھائی قرار دے دیا
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کو سوتیلے بھائی قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے مایوسی کا شکار ہیںسوتیلے بھائی پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے پر عمران خان کو تکلیف ہورہی ہے۔ کراچی میں بجلی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، اوور بلنگ سے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔