پنجاب

عدالت سے سزا پانے کے بعد طلال چوہدری اڈیالہ جیل پہنچے تو نواز شریف نے انہیں دیکھتے ہی کیا کہا ؟جان کر ہر پاکستانی دنگ رہ جائے گا

راولپنڈی : سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کیس میں پانچ سال نا اہلی کے بعد لیگی رہنما طلال چوہدری نے اڈیالہ جیل میں جا کر نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ۔نجی نیوز چینل ”24نیوز“کے مطابق ملاقات کے موقع پر نواز شریف نے طلال چوہدری کو گلے لگا کر پیار کیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے طلال چوہدری کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب عارضی ہے ،مصنوعی چیزوں کی مدت زیادہ نہیں ہوتی ،میں اور آپ اکھٹے اسمبلی جائیں گے ۔واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے لیگی رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کیس میں سزا سناتے ہوئے عدالتی برخاستگی تک قید رکھا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں طلا ل چوہدری پانچ سال کے لیے نا اہل بھی ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close