عوام نے عمران خان کو ووٹ دیکر ووٹ کوعزت دی :شیخ رشید احمد
اسلام آباد :عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کوووٹ کو عزت دی ہے ، اب ملک کی معاشی اور خارجہ پالیسیوں کو درست کرنے کیلئے عمران خان کوفری ہینڈ دیا جائے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس ملک کو آگے لے جانے کے لئے عمران خان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ لوگوں نے ووٹ کوعزت دیکر عمران خان کوووٹ دیئے ہیں ۔ عوامی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ عمران خان کوفری ہینڈ ملے اور وہ ملک کو درست سمت پر ڈال دےںاور تمام مسائل حل کرےں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں کررہے ، وہ اپنا نقصان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کے اسمبلی میں نہ ہونے سے اسمبلی نہیں گر جائے گی اس سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ اسمبلی میں موجود ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی معاشی اور خارجہ پالیسی درست کرنے کیلئے عمران خان کوفری ہینڈ دیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے ملک میں شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کرانے کیلئے بڑی محنت کی ہے ۔