پنجاب
کوئٹہ کے بعد پنجاب نشانے پر،دہشتگردوں نے تیاریاں کر لیں
لاہور: ایک حساس ادارے نے پنجاب حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ افغانسان سے 16خودکش حملہ آور صوبے کے 10بڑے شہروں میں داخل ہو چکے ہیں
حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگلے 72گھنٹوں میں پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی انجنئرز اہم مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت قانون نافذ کرنے والے اعلیٰ افسران کی ٹارگٹ کلنگ کرسکتے ہیں یا اہم شخصیات کو اغواءکرسکتے ہیں حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ انکا ٹارگٹ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،سرگودھا، ڈی جی خان،وہاڑی،جھنگ،گوجرانوالہ، ملتان اور مظفرگڑھ ہوسکتے ہیں، خودکش حملہ آور افغانی ہوسکتے ہیں اس حوالے سے پورے پنجاب میں اہم مقامات پر آنے والے افغان باشندوں کی سکریننگ کی جائے۔