پنجاب

چیف جسٹس کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ ، مفت ادویات کی عدم فراہمی اور سہولیات کے فقدان پر اظہاربرہمی

ملتان: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور وہاں مفت ادویات کی عدم فراہمی اور سہولیات کے فقدان پر برہمی کا اظہار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے نشتر ہسپتال ملتان کے دورہ پر مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ادویات کی عدم فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ہم نشتر ہسپتال کی انتظامیہ سے مطمئن نہیں ہیں ،اگر ہسپتال میں مسائل ہیں تو ہمیں بتایا جائے، ہم مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے گائنی اور دیگر وارڈز میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا،ہسپتال میں مفت ادویات کی عدم دستیابی اور سہولیات کے فقدان پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا اور مریضوں کی شکایات پر ہسپتال کے ایم ایس کی سرزنش کی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہسپتال میں مسائل ہیں تو ہمیں بتایا جائے،نشتر ہسپتال میں انتظامیہ کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں،ہم مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اس سے پہلے چیف جسٹس نے چلڈرن کمپلیکس کا بھی دورہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close