پنجاب

عمران خان اور پی ٹی آئی چاہتی ہے 14اگست تک حلف اٹھا لیں : شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اورتحریک انصاف چاہتی ہے 14اگست تک حلف اٹھا لیں ۔نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’ 360ایجنڈا ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ الیکشن کے دنوں میں سیاستدان جیل جانے کو ترجیح دیتے ہیں ،نوا زشریف سمجھتے تھے کہ جیل جا کر مظلومیت کا ووٹ لیں گے لیکن ان کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ شریف خاندان کرپٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم بننا چاہتے تھے مگر مریم نوا ز شہباز شریف کے راستے میں رکاوٹ تھیں ،25جولائی کو خواتین تاخیر سے ووٹ ڈالنے نکلیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close