پنجاب
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سردارشمیم احمدنے قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھالیا
لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار شمیم احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،جسٹس مامون رشید شیخ نے جسٹس سردارشمیم احمدسے حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمدیاورعلی غیرملکی دورے پرہیں،جسٹس سردارشمیم احمدان کی غیر موجودگی میں قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔