پنجاب

نون لیگ کی میڈیا ٹیم فارغ، وجہ کیا بنی، جان کر آپ ۔۔۔۔

مسلم لیگ نون نے الیکشن کے لیے مقرر سوشل میڈیا ٹیم کو فارغ کردیا ہے، نون لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے اپنی میڈیا ٹیم میں میڈیا سے متعلقہ ریٹائرڈ افسران، صحافی اور ٹیکنیکل افراد بھرتی کر رکھے تھے۔ میڈیا سیل کے سربراہ سینیٹر مشاہد حسین سید تھے اور مریم اورنگزیب ان کی معاون تھیں، میڈیا سیل میں سوشل میڈیا کے بھی متعدد افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جو ملکی اورغیرملکی میڈیا کو مانیٹر کرتے تھے، ٹیم کا کام لیگی قیادت کی تمام انتخابی سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا بھی تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے سات دن بعد پرانی ٹیم کے چند افراد کے سوا پوری ٹیم کو فارغ کردیا گیا ہے، فارغ کی گئی میڈیا ٹیم کا موقف ہے کہ ٹیم کو مختصر مدت یعنی دو ماہ (جون اور جولائی) کے لیے رکھا کیا گیا تھا۔ ملک میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر، تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے سوشل میڈیا سیل قائم کر رکھے ہیں جس کی ایک بہت بڑی وجہ نوجوانوں تک اپنی بات پہنچانا اور ان کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے باقاعدہ مہم چلائی جاتی ہے جو الیکشن کے دنوں میں مزید شدت اختیار کر گئی تھی، ان سوشل میڈیا ٹیموں کے علاوہ عوام نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی سیاسی وابستگیوں کا اظہار کھل کر کرنا شروع کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close