پنجاب
سفاک استاد نے تشدد کرکے معصوم طالبہ کی جان ہی لے لی
قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ ملتان کے علاقے قادرپورراں میں استاد کے مبینہ تشدد کے باعث بچی کا نچلا دھڑ مفلوج ہوگیا تھا جس کے بعد اہل خانہ نے بچی کو نشتراسپتال میں داخل کرایا جہاں بچی زیر علاج تھی۔ پولیس نے واقعہ کے بعد بچی پر تشدد کرنے والے استاد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ متاثرہ بچی ماہ نور کے اہل خانہ کے مطابق بچی پر استاد کی جانب سے تشدد کیا گیا جب کہ نشتر اسپتال انتظامیہ نے بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ماہ نور دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچی کی ہلاکت پر ورثا نے نشترروڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹریفک بلاک کردی۔ بچی کے اہل خانہ نے چیف جسٹس پاکستان سے واقعہ کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔