پنجاب

”عمران خان نے اگر پنجاب سنبھالنا ہے تو پھر اسلام آباد کو۔۔۔“ معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے متوقع وزیراعظم کو ’پریشان‘ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ وہ سوچ میں پڑ جائیں گے

لاہور: تجزیہ کار ایاز میر نے کہاہے کہ اگر عمران خان نے پنجاب کا انتظام سنبھالنا ہے تو پھر اسلام آباد کو بھول جائیں ، پنجاب میں ایک مضبوط وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے جیسے ضیاءالحق نے گورنر چنے تھے۔ؒدنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہاہے کہ قرضے لینے کو تازہ ہواکے جھونکے کہا جارہاہے ۔ اگر قرضے ہی لینے ہیں تو پھر اسحاق ڈار کو ہی بلالیں کیونکہ قرضے لینے کا سب سے اچھا تجربہ ان کو ہے ۔ اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب کو نامزد کردیا گیاہے لیکن وزیر اعلیٰ کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں چلا ۔انہوں نے کہا کہ عمراان خان کامیاب نہیں ہوئے ۔ کے پی کے میں محمود خان کو وزیر اعلیٰ مصلحت کے طور پر لایا گیا ہے اور اب پنجاب میں بھی کوئی محمود خان ہی لانا ہے تو پھر پہلے ہی اعلان کر دینا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پنجاب سے ایسا آدمی چاہئے جو پنجاب کو سنبھال سکے اور وہ اسلام آباد میں سکون سے حکومت کرسکیں لیکن اگر عمران خان نے ہی پنجاب کا انتظام سنبھالنا ہے تو پھر اسلام آباد کو بھول جائیں۔ایاز میر نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک مضبوط وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے جس طر ح ضیاءالحق نے گورنر چنے تھے ، کوئی ہلکے وزن کا آدمی پنجاب کو نہیں چلا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پہلی تقریر کا اثر بڑا اچھا پڑا ہے لیکن اب ان کو عملی اقدامات کرنا ہونگے ۔وعدوں پر زور کم دیں اور سنہری الفاظ کا استعمال بھی کم کردیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close