پنجاب

اگرہماراچیئرمین نیب میں پیش ہوسکتا ہے توہمیں کیا تکلیف ہے:رہنماپی ٹی آئی عبدالعلیم خان

لاہور: رہنماپی ٹی آئی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے،اگر نیب نے پھربلایاتودوبارہ پیش ہوجاوں گا،اگرہماراچیئرمین پیش ہوسکتا ہے توہمیں کیا تکلیف ہے۔نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف درخواست میئرلاہورنے دی تھی جوایازصادق کے کوآرڈینیٹرتھے اور میں ںیب حکام کو130دستاویزات دے چکا ہوں،نیب نے جوبھی سوال پوچھے جواب دے دیے ہیں،نیب سے پوری قوم نے امیدلگائی ہوئی ہے،کوئی غلط کام نہیں کیا توکسی جگہ پیش ہونے میں حرج نہیں،اگر نیب نے پھربلایاتودوبارہ پیش ہوجاوں گا،اگرہماراچیئرمین پیش ہوسکتا ہے توہمیں کیا تکلیف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان 18اگست کو وزیر اعظم کا حلف لیں گے، عہدہ ملے نہ ملے ہم جہدوجہد جاری رکھیں گے،اگرمفادپرست ہوتے توماضی کے حکمرانوں کے ساتھ ہوتے،عمران خان کے ساتھ مشکل وقت میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close