پنجاب

آج سے جمعہ تک لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

کشمیر اور پنجاب کے اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی ہو سکتی ہے۔

بدھ اور جمعرات کے دوران بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) اور شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن) میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز بھی موسم جزوی ابر آلود رہا ، جبکہ شہر کے بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوئی ، آج بھی شہر کا موسم جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔ ادھر دریائے چناب میں چار لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلا آگے بڑھتا ہوا ضلع جھنگ میں ہیڈ تریموں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جھنگ کی ضلعی انتظامیہ نے سیلاب کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سیلاب سے بچاوئو اور ریلیف کے تمام محکموں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close