پنجاب

لاہور میں جناح اسپتال سے 2 دن کا بچہ اغوا

لاھور: سرکاری جناح اسپتال سے 2 دن کے بچے کو اغوا کرلیا گیا۔

لاہور کے بڑے اسپتالوں میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں تشویش ناک اضافہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنڈی راجپوت سے تعلق رکھنے والے خاندان کے ہاں دو روز قبل بچے کی پیدائش ہوئی۔ تاہم نامعلوم خاتون جناح ہسپتال سے نومولود کو اغوا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ بچے کی اغوا ہونے کی خبر سن کر ماں صدمے سے سے بے ہوش ہوگئی۔

پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ تھانہ گارڈن ٹاؤن میں نومولود کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ بچے کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ سکیورٹی گارڈ اور نرسز کی ملی بھگت سے بچے اغوا کو کیا گیا۔ انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈاکٹر یحی سلطان ، کرنل ریٹائرڈ افتخار اکرم اور ڈاکٹر حماد مشتاق شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close