امیرجماعت اسلامی سراج الحق کامسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کا اعلان
لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے،جماعت اسلامی اپنی وکٹ پر کھیلے گی اور ہم مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس صرف الیکشن کے لئے نہیں بلکہ تمام معاملات پرساتھ ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب سب کاہواور پاناماپیپرزمیں شامل 4سو سے زائد افراد کا احتساب کیا جائے،اسمبلیوں میں موجودہمارے ساتھی ملک وقوم کے لئے موثرکرداراداکریں گے،اگر کوئی کارروائی نہ کی گئی تو اگلا قدم بھی اٹھاسکتے ہیں۔ سراج الحق کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری انتخابی مہم اس طرح نہیں چل سکی جس طرح چلنی چاہیے تھی اور ریاستی اداروں نے امن قائم کرنے کے لئے بہت اچھا کام کیا ہے،آج عوام کوہسپتالوں میں علاج اوردرسگاہوں میں تعلیم نہیں ملتی،کاش مسلم لیگ(ن)اورپیپلزپارٹی ملک کے نظام کو بہتر بناتے،جماعت اسلامی مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی اور اپنی وکٹ پر کھیلے گی۔