پنجاب
جشن آزادی، نوازشریف نے خوش ہوکر30 پونڈ وزنی کیک منگوالیے
راولپنڈی: پاکستان کے اکہترویں جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف اڈیالہ جیل میں قید ہیں لیکن جیل میں بھی پاکستان کی آزادی کا جشن منانا نہیں بھولے اور قیدیوں کے ہمراہ جشن آزادی منایا۔
جیل ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں دس دس پونڈ کے تین کیک منگوائے تھے جن میں سے ایک کیک نوازشریف نے جیل میں قیدیوں کیساتھ مل کر کاٹا۔
ہسپتال سے واپس جیل منتقل ہونیوالے کیپٹن صفدر اور مریم نواز نے بھی جشن آزادی کا کیک کاٹا۔نوازشریف نے اڈیالہ جیل میں دس دس پونڈ کے تین کیک منگوائے تھے جو مجموعی طورپر 30 پونڈ بنتے ہیں۔