پنجاب

سرکاری سکول کی ٹیچرکاطالب علم کے ساتھ شرمناک سلوک

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں سرکاری سکول کی ٹیچر نے تشدد کرکے بچے کا سرپھاڑ د ہے۔تفصیلات کے مطابق ریٹی گن روڈ پر واقع گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول نمبر 2 میں ٹیچرکا چوتھی جماعت کے طالبعلم علی حیدر تشدد کا واقع سامنے آگیا۔ سکول ہیڈ صوفیہ کوثر کا کہنا تھا کہ کسی ٹیچر نے علی حیدر کو نہیں ماراجبکہ علی حیدر کا کہنا تھا کہ ٹیچرسمیرا نے چھٹی کے وقت لائن توڑنے پر زور سے تھپڑ مارا جس کی وجہ سے اس کا سر دیوار سے لگا اور پھٹ گیا۔ بچے کے والد محمد ہاشم نے بتایا کہ ٹیچر نے سر پھاڑنے کے بعد اس کے کپڑے دھو دیئے اور بچے کو سارا معاملہ والدین کو نہ بتانے پر زور دیا۔ والد محمد ہاشم نے واقعہ کی اعلیٰ حکام سے انکوائری کروانے کی اپیل کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close