پنجاب
بابرہ شریف کا ڈیم فنڈ کیلئے 10 لاکھ روپے کا چیک
لاہور : اداکارہ بابرہ شریف نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو ڈیم فنڈ کے لیے 10لاکھ روپے کا چیک دیا۔
بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ڈیم فنڈ کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا ہے، سب فنکاروں کو اس نیک کام میں آگے بڑھنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہرشخص کو اس ملک کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ ملک کے لئے ضروری ہے، اس کے لیے ہرشخص کو زیادہ نہیں تو 10 روپے تو عطیہ کرنے چاہیے۔