پنجاب

سردار عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھا لیا

لاہور: سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی نے اُن سے عہدے کا حلف لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب حلف برداری کے لیے ذاتی گاڑی پر گورنر ہاؤس پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ قوم پر خرچ کریں گے اور سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعلیٰ آفس پہنچے جہاں انہیں پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آفس کے افسران اور دیگر عملے سے ملاقات کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا جس کے دوران تحریک انصاف کے عثمان بزدار نے 189 جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 159 ووٹ حاصل کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close