پنجاب

نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے: سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت کے نوازشریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس ہی میں نواز شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے، میاں نواز شریف کو ای سی ایل پہ رکھنا عمران حکومت کے لیے دردِسر بن جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران کے مشرفی مشیر انہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، اُنہیں احتساب کے نام پر مخالفین سے بِھڑ کر ہیرو بن جانے کےمشورے دیئے جارہے ہیں، یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close