Featuredپنجاب

صدارتی الیکشن: مشترکہ امیدوار لانے کیلئے اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئی

مری: سابق وزیرِاعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی رہائش گاہ پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد کی جارہی ہے جس میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب میں مشترکہ امیدوار لانے کے حوالے سے بات چیت کی جارہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی ہے جس میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)، نیشنل پارٹی (این پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سمیت دیگر جماعتوں کے وفود پہنچ گئے ہیں۔

ایم ایم اے کے مولانا فضل الرحمٰن، اے این پی کے میاں افتخار حسین اور غلام احمد بلور اے پی سی میں شریک ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پہلے سے ہی رہائش گاہ میں موجود ہیں، جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انظامات کیے گئے ہیں۔

نواز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچے والے پی پی پی کے وفد میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن، سید خورشید شاہ اور قمرالزمان کائرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کی کوشش ہے کہ وہ صدارتی امیدوار کے لیے مشترکہ امیدوار سامنے لائے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اے پی سی میں مشاورت ہوگی، جبکہ اتفاقِ رائے بھی پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس موقع پر نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچنے والے سابق وزیرِ سیفران عبدالقادر بلوچ کو سیکیورٹی گارڈ نے روک لیا اور بتایا کہ ان کا نام مہمانوں کی فہرست میں نام شامل نہیں ہے، تاہم تعارف کروانے کے بعد عبدالقادر بلوچ کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت ممنون حسین کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ ملک کے نئے صدر کے لیے 4 ستمبر کو انتخاب ہوگا۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامز کیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close