پنجاب

شیخ رشید کے رویے پر ریلوے کے اعلیٰ افسر کی 2 سال کی چھٹی کی درخواست

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے رویے پر ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے 2 سال کی رخصت مانگ لی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران چیف کمرشل منیجر حنیف گل کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔

چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر کے ناروا رویے پر چیئرمین ریلوے کو 2 سال کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ اعلیٰ افسر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔

درخواست میں تحریر ہے کہ وفاقی وزیر اپنے ویژن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ریلوے افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سال ریلوے کی آمدن میں خاصا اضافہ ہوا جس پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میرے سامنے کسی وزیر کی تعریف نہ کیا کریں اور مجھے رضیہ بٹ کے قصے نہ سنائیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید وزارت سنبھالنے کے بعد سے ہی سابقہ دور کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close